272

پاکپتن: پولیس تھانہ صدر نے 55لیٹر دیسی شراب معہ چالو بھٹی برآمد کرلی.

پاکپتن (رانا صفدر سے) ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پر تھانہ صدر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پولیس تھانہ صدر نے 55لیٹر دیسی شراب معہ چالو بھٹی برآمد کرلی.

ایس ایچ او تھانہ صدر عاشق عابد مہار کی زیر نگرانی تھانہ صدر پولیس کے سب انسپکٹر سرور اکرم نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چالو بھٹی معہ شراب دیسی کشیدشدہ 55 لیٹر برآمد کرکے ملزمان حمیداللہ، عبیداللہ گجر کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر عاشق عابد مہار نے میڈیا کو بتایا کہ منشیات فروش ہمارے معاشرے کا ناسور ہیں ان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گااس موقع پر نوجوان صحافی ملک علی رضا بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں