186

انقرہ: ترکی کا اقوام متحدہ پر تنازعہ کشمیر حل کرانے کے لیے متحرک کردار ادا کرنے پر زور

انقرہ (خصوصی رپورٹ) ترکی نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اپنی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے متحرک کردار اداکرے۔

ذرائع اور کشیر میڈیا سروس کے مطاق ترکی کی وزارت خارجہ نے انقرہ میں جاری ایک بیان میں متنازعہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور کے لیے جمعہ کو منعقدہ ہونے والے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزارت نے تنازعے کو متعلقہ فریقین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزارت نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے یکطرفہ اقدامات سے گریز کرنے پر بھی زوردیا۔بھارت کی طرف سے 5 اگست کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد مقبوضہ علاقے میں مواصلات کانظام مکمل طورپر معطل ہے اور پہلی دفعہ علاقے میں لینڈ لائن سروس بھی ختم کردی گئی ہے اور اس طرح کشمیریوں کا باقی دنیا سے رابطہ مکمل طورپر منقطع کردیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں