194

ساہیوال: میونسپل کارپوریشن کا سالانہ بجٹ مالی سال 2019-20 منظور،آمدن کا تخمینہ 1 ارب 14کروڑ 2لاکھ 22ہزار 136روپے

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) میونسپل کارپوریشن کا سالانہ بجٹ مالی سال 2019-20 منظور، آمدن کا تخمینہ 1 ارب 14کروڑ 2 لاکھ 22 ہزار 136 روپے. حکومتی ہدایت کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کے بعد تنخواہوں کی مد میں 32کروڑ31لاکھ 25ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں- ڈویژنل کمشنر وایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن ندیم الرحمن نے اپنے دفترمیں براڈ کاسٹر ملک دلاورسلطان ڈھکو سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ پنشنز کی بروقت ادائیگی کے لئے 15 کروڑ روپے کی اضافی رقم بھی مختص کی گئی ہے- بجلی کے بلوں کے لئے 11 کروڑ اور ساہیوال شہر میں سیوریج سڑکات، گلیات کی تعمیر ومرمت کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 10 کروڑ روپے مختص ہیں، جبکہ ابتدائی بقایا 15 کروڑ 12 لاکھ 98 ہزار اور صوبائی گرانٹ 38کروڑ 69 لاکھ 88 ہزار اور کارپوریشن کی آمدن 60 کروڑ 19 لاکھ 36 ہزار روپے اسی طرح مختلف اخراجات جس میں مرمت سڑکیں، سیوریج، ڈسپوزل، واٹر ورکس، سٹریٹ لائیٹ، شہر کی خوبصورتی اور کارپوریشن کی گاڑیوں کی مرمت کے لئے 27 کروڑ 98 لاکھ 63 ہزار روپے بجٹ میں رکھے گئے ہیں جبکہ پی اوایل کے لئے 4 کروڑ 23 لاکھ پچاس ہزار روپے رکھے گئے ہیں- کمشنروایڈمنسٹریٹر ندیم الرحمن نے افسروں کوہدایات جاری کیں کہ واٹر سپلائی اور سیوریج کے حوالے سے اہلیان ساہیوال کو بہترین سروس مہیا کرنا میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی ذمہ داری ہے جس میں کوتاہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائیگی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں