204

پاکپتن: پاک فوج اور ان ماؤں کو جنہوں نے ان جرات اور بہادری کے پیکروں کو پالا انکی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، افضل بشیر مرزا، دپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر

پاکپتن (خرم شہزاد سے) پاک فوج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ارض پاک کے جن نوجوانوں نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا انکی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاک فوج اور ان ماؤں کو جنہوں نے ان جرات اور بہادری کے پیکروں کو پالا انکی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار افضل بشیر مرزا ڈپٹی دائریکٹر سوشل ویلفیئر پاکپتن نے گزشتہ چند دنوں میں جن جوانوں کی شہادت ہوئی انکے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور انکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے انجمن فلاح مریضاں، پاکستان سوشل ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ انٹی ٹی بی ایسوسی ایشن، سوسائٹی فار ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن، پاکستان طبّی کانفرنس اور محکمہ سوشل ویلفئیر کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

تقریب افضل بشیر مرزا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر کی زیر صدارت پاکپتن ہومیوپیتھک میڈیکل کالج میں کیا گیا۔ جس میں سید عامل شاہ ڈسٹرکٹ منیجر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ فیسلیٹیٹر اینڈ ex ڈپٹی کمشنر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا علاوہ ازیں حکیم لطف اللّه سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن، سید شبیر الحسن شاہ میڈیکل سوشل افسر، پروفیسر محسن رضا جوئیہ، ملک لطیف شہزاد صدر پنجاب ٹیچر یونین. پنجاب، ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی صدر انجمن فلاح مریضان وجنرل سیکرٹری پاکپتن ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن، وقار فرید جگنو صدر پریس کلب، حکیم عبدالمجید شامی صدر پاکستان طبّی کانفرنس، اویس عابد ایڈووکیٹ، آفتاب رشید بھٹہ، سینئر نائب صدر پاکپتن ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن اور ہومیوڈاکٹرچوہدری محمد اکرم نے اپنے خیالات کااظہار کیا اور بلوچستان میں ہونے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں عرفان ساحر نے ملی نغمہ جب کہ حکیم وحید ربانی نے نعت رسول پیش کی، تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر محمود ریاض جوئیہ پرنسپل پاکپتن پیرا میڈیکل کالج نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور شہدا کےایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے دعاء کی گئی۔

تقریب میں زاہد حسین صابری محکمہ ہیلتھ،عمر گڈوI.T ایکسپرٹ، پروفیسر ماجد غفور، خالد عبّاسی، حکیم فخرالحق، حکیم ناصر مقبول، حکیم ماجد رضا، حکیم نذیر احمد قادری، حکیم عمران اسلم، حیدر شہزاد، ناظم تابلو سمیت سماجی تنظیموں کے ممبران، صحافی، حکماء، ہومیو ڈاکٹرز اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں