223

ساہیوال: خواتین کوبروقت شناختی کارڈ بنوانے کی ترغیب دینے کےلیے سماجی تنظیم ایس پی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پبلک فورم کا انعقاد.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) سماجی تنظیم ایس پی اوکے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں “ڈسٹرکٹ پبلک فورم” منعقد کیا گیا جس کا مقصد خواتین کوبروقت شناختی کارڈ بنوانے کی ترغیب دینا تھا.

جس میں ریجنل الیکشن کمشنرطاہرمحمود، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنروچیئرمین ڈسٹرکٹ ووٹرایجوکیشن کمیٹی زاہد سبحانی، ممبران ڈسٹرکٹ ووٹرایجوکیشن کمیٹی ڈی ڈی ایل جی اظہر دیوان، سی ای اوایجوکیشن سجاداسلم، اسسٹنٹ ڈائریکٹرنادرااحمدفراز، پنجاب لوک سجاگ سے شفیق بٹ اور الویرا راشد، ریڈیو ایسوسی ایشن سے ملک دلاورسلطان ڈھکو، ایس پی اوسے طاہرنوید، آئی ڈی اے سے انجم مٹو، سماجی کارکنان جوزفین، خالدہ چوہدری، فرزانہ کمبوہ، امتیازبٹ سمیت تمام سٹیک ہولڈرزکی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل الیکشن کمشنرطاہرمحمودنے کہا کہ خواتین کو شامل کئے بغیر ملکی تعمیروترقی کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا، حکومت خواتین کوقومی دھارے میں لانے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ ووٹرایجوکیشن کمیٹی زاہد سبحانی نے کہاکہ ساہیوال میں خواتین ووٹرزکی تعداد کم ہے اس سلسلہ میں شعور آگاہی مہم شروع کی جارہی ہے، جس میں 18سال کی عمرکوپہنچنے والی خواتین کوشناختی کارڈ بنوانے بارے ترغیب دی جائیگی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرنادرااحمد فرازنے بتایاکہ آبادی کے تناسب کے پیش نظرنادرا نے موبائل رجسٹریشن گاڑیوں کی تعدادمیں اضافہ کردیاہے جو دوردراز کے علاقوں میں جاکر شہریوں کے شناختی کارڈبنانے میں مصروف عمل ہیں۔ تقریب میں تمام سٹیک ہولڈرزکی طرف سے متفقہ طورپرخواتین کے بروقت شناختی کارڈ بنوانے پرزوردیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں