193

پاکپتن: بااثر افراد نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کی گاؤں کی سرکاری اراضی پر قبضہ کر لیا سینکڑوں افراد کا ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

پاکپتن (علی رضا وٹو سے) گاؤں کے بااثر افراد نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کی گاؤں کی سرکاری اراضی پر قبضہ کر لیا سینکڑوں افراد کا ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ، قبضہ گروپ کے خلاف شدید نعرہ بازی تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگ شاہ کے علاقہ نواحی گاؤں 17 ای بی کے سینکڑوں رہائشیوں نے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج اور نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں کے بااثر نمبر دار ملک لیاقت وغیرہ نے کروڑوں روپے مالیت کی 47 ایکٹر اراضی پر قبضہ کر لیا ہے، بااثر قبضہ گروپ نے سرکاری اراضی کے پلاٹ بنا کر فروخت کر دیئے ہیں باقی اراضی مختلف ٹھیکیداروں کو ٹھیکہ پر دے دی ہے جو آواز بلند کرتا ہے اس کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروا دیئے جاتے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اہل دیہہ نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب، انسانی حقوق کی تنظیموں و دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ گاؤں کے لئے وقف سرکاری اراضی واگزار کروائی جائے بااثر ملزمان نمبر دار لیاقت وغیرہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اسکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اسے گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں