202

ساہیوال: ڈویژنل پریس کلب میں “ایک بشردوشجر” کے عنوان سے شجرکاری مہم کاآغاز کردیاگیا.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈویژنل پریس کلب میں “ایک بشردوشجر” کے عنوان سے شجرکاری مہم کاآغاز کردیاگیا،10ہزارپودے لگائے جائیں گے۔

شجرکاری کے سلسلہ پہلے روزکی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹرآرمڈسروسز بورڈکرنل(ر) محمدخالد ملک تھے جن کا پریس کلب آمدپر ڈویژنل صدر پیرسید طمطراق محاسن شاہی عہدیداران وممبران نے پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل(ر) محمدخالد ملک نے کہاکہ درخت زمین پر زندگی کی ضمانت ہیں درجہ حرارت پر قابوپانے کا واحد حل زیادہ سے زیادہ شجرکاری ہے۔

خطبہ استقبالیہ میں پریس کلب کے صدرپیرسیدطمطراق محاسن شاہی نے کہاکہ 10ہزارپودے لگانے کیلئے کام شروع کردیا ہے عوام میں شعور اجاگرکرنے کیلئے پریس کلب میں مختلف سرکاری، سیاسی وسماجی اورسول سوسائٹی کے افراد کو مدعوکیاجارہاہے اوران کے ہاتھوں سے پودے لگوائے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس قومی مہم میں حصہ لے سکیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے پریس کلب کے سبزہ زارمیں پودا لگایا اورڈویژنل صدرنے اس کی بڑھوتری کیلئے خصوصی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں