206

پاکپتن: قائد اعظم محمد علی جناح کی سماجی تنظیم پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کیجانب سے 2019 کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز بچوں کو ایوارڈ دیئے گئے.

پاکپتن (خرم شہزاد سے) یوم آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی احمد کمال مان ڈپٹی کمشنر پاکپتن تھے قائد اعظم محمد علی جناح کی سماجی تنظیم پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کیجانب سے 2019 کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز بچوں کو ایوارڈ دیئے گئے.

راجہ طارق محمود CEO ایجوکیشن اور حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے امتحانات تلاوت قرآن پاک، تقریری مقابلاجات اور سپورٹس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات کو ایوارڈ سے نوازا گیا. تقریب میں SP انویسٹی گیشن محمد سلیم ڈوگر، محمد ارشد وٹو اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر، رانا شبیر احمد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، محمد اسحاق عآصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، چوہدری جمشید کمبوہ صدر ہیڈماسٹر ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ پاکپتن و پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بائیل گنج، ہیڈ ماسٹر عمر حیات خان بلوچ، شعبان رضا جنرل سیکرٹری ہیڈماسٹر ایسوسی ایشن و پرنسپل گورنمنٹ کالونی ایریا سکول پاکپتن، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماؤں ریاض ارشد خان نیازی ایڈووکیٹ مفتی وجاہت حسین، ڈاکٹر معراج خان راہنما تحریک انصاف، ضلعی صدر خواتین ونگ رخسانہ منظور بھٹی راہنما خواتین ونگ، وقار فرید جگنوصدر پریس کلب پاکپتن، چیئر مین پریس کلب پاکپتن پیر امداد حسین، افتخار بھٹی کیپٹل نیوز، وارث شاہ بول نیوز، منیر احمد پی ٹی وی و دیگر نے شرکت کی پاکپتن میں اول پوزیشن حاصل کرنیوالے گورنمنٹ ہائی سکول کالونی ایریا شاہ زیب اسلم، رمشاحسین، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 83ڈی کی علیزہ اکرم، مصباح فیاض، محمد امین قمر دین، محمد عتیق، معظم علی کو گولڈ میڈیا اور ایوارڈ دیئے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں