189

ساہیوال: دریائے راوی میں پانی کی سطح مسلسل بلند، کئی دیہات زیرآب، زمینی کٹاؤ تیزی سے جاری، ضلعی انتظامیہ تاحال کوئی امدادی کاروائی نہ کرسکی، فوج کو طلب کئے جانے پر غور۔

ساہیوال(بیورورپورٹ) دریائے راوی میں پانی کی سطح مسلسل بلند، کئی دیہات زیرآب، زمینی کٹاؤ تیزی سے جاری، ضلعی انتظامیہ تاحال کوئی امدادی کاروائی نہ کرسکی، فوج کو طلب کئے جانے پر غور۔

دریائے راوی چک کوڑے شاہ زیریں میں سیلابی پانی کی مقدارمیں بتدریج اضافہ ہورہاہے۔ دریاکاپاٹ مکمل پانی کے بہاؤ کے زیراثرہے۔چک دادبلوچ‘ٹھٹھہ موچیاں آبادی‘چک بڈھن شاہ‘چک میرن شاہ کے رہائشیوں نے بتایاکہ ہمارے چکوک کو دریابراہ راست متاثرکرتا ہے۔متعددبارتوجہ دلانے کے باوجود بند وغیرہ کا بندوبست نہ کیاجاسکاہے۔رات کے وقت پانی کی سطح مسلسل بندہونے سے ہمارے چند مویشی بھی دریابردہوگئے تھے جنہیں مقامی رہائشیوں نے اپنی مددآپ کے تحت ریسکیوکیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسے بھی پرھیئے: ضلعی انتظامیہ نے دریائے راوی میں متوقع سیلاب سے نمٹنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں.

انہوں نے بتایاکہ گزشتہ شب پاک فوج کی گاڑی علاقہ کا معائنہ کرکے گئی تھی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی انتظامات نہ کیے جاسکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ساہیوال: دریائے راوی میں پانی کی سطح مسلسل بلند، کئی دیہات زیرآب، زمینی کٹاؤ تیزی سے جاری، ضلعی انتظامیہ تاحال کوئی امدادی کاروائی نہ کرسکی، فوج کو طلب کئے جانے پر غور۔” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں