165

لاہور: موجودہ نازک حالات میں مریم نواز کی گرفتاری ناعاقبت اندیشانہ رویہ ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (رووف سعیدی سے) راہنما مسلم لیگ نے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام میں اندھے عمران نیازی صاحب کی جانب سے اس نازک ملکی صورت حال کے موقع پرمحترمہ مریم نواز کی گرفتاری انتہائی ناعاقبت اندیشانہ اور بھارتی استعماریت کے مقابلے کے لئیے اشد درکار قومی اتحاد و اتفاق کی پیٹھ میں عین وقت پرچھرا گھونپنے کے مترادف ہے، یہ ناکام، نااہل، سلیکٹڈ نیازی حکومت کی سنگین غفلتوں پر پردہ ڈالنے اور ہندوستانی فسطائیت سے قوم کی توجہ ہٹانے کا حربہ ہے جو اس امر کا غماز ہے کہ نیازی اینڈ کمپنی کو ملکی مفادات کی نہ تو پہلے کوئی پرواہ تھی اور نہ اب اس سے کوئی غرض ہے، ان کے آج کے اس مذموم فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی، مقبول ترین جماعت اور ایک واضح نظرئیے کا نام ہے جسے پوری قوم کی زبردست پذیرائی حاصل ہے ہمارے جذبوں کو اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہرگز شکست نہیں دی جاسکتی، ملک و قوم کے لئیے ہر قربانی کے لئیے تیار ہیں، آزمائش کی ہر دہکتی بھٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کے کارکنوں کو کندن بنا کر ناقابل شکست عوامی قوت بناتی جارہی ہے, پاکستان مسلم لیگ قومی سربلندی اور عوامی حقوق کے لے لئیے بلند تر آواز تھی، ہے اور ان شاءاللہ ہمیشہ رہے گی، یہ جیلیں گرفتاریاں اور استعماری ہتھکنڈے ہمارا راستہ ہرگز ہرگزنہیں روک سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں