192

پاکپتن: قابل فخر ہیں وہ خاندان جن کے سپوتوں نے وطن کی حفاظت میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا، عبادت نثار، ڈی پی او

پاکپتن (محمد نصراللہ سے) یوم شہداء پولیس کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہداء کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر ایس پی سلیم وڑائچ، ڈی ایس پی سعید انور، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، دیوان عظمت سید محمد چشتی، ایس ایچ او تھانہ سٹی جہانزیب وٹو، ایس ایچ او تھانہ صدر عاشق عابد مہار، ایس ایچ او تھانہ فرید نگر محمد افضل جتوئی، ایس ایچ او تھانہ چکبیدی رانا محمد عمران، شہداء کی فیملیز، پولیس افسران سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

خطاب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن عبادت نثار نے کہا پولیس کے شہداء ہمارے سر کا جھومر اور محکمے کے ماتھے کا تاج ہیں،قابل فخر ہیں وہ خاندان جن کے سپوتوں نے وطن کی حفاظت میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا شہداء کے خاندان خود کو تنہا مت سمجھیں شہداء کی فیملیز ہماری فیملیز ہیں، پولیس شہداء کی فیملیز کیلئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، انکے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے قبل ازیں بابا فرید،چوک جمال چوک میں یاد،گار شہداء پولیس پر شمعیں روشن کی گئیں ڈی پی او عبادت نثار اپنے بچے کے ہمراہ شمع روشن کرنے کی تقریب میں شریک ہوئے اس موقع پر ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ پنجاب پولیس کے پرچم کے دو رنگ نیلا رنگ امن آشتی کا ہے اور سرخ رنگ ان شہیدوں کے لہو کا رنگ ہے جسے وہ اپنے ملک کی حفاظت کے لئے جان کی پرواہ کئے بغیر ہر وقت دینے کو تیار رہتے ہیں، ہماری نسلیں ان شہداء کی احسان مند رہیں گی جنہوں نے ملک و ملت میں امن و امان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں