189

پشاور: 3 آزاد ارکان پی ٹی آئی سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد بی اے پی میں شامل ہوئے، ذرائع

پشاور (محمد طارق شاد سے) حکمران جماعت تحریک انصاف کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی انتخانات میں حصہ لیے بغیر قبائلی اضلاع سے کامیاب 3 آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کا حصہ بن گئی۔ بی اے پی صوبائی اسمبلی میں 8 ویں سیاسی جماعت بن گئی قبائلی اضلاع سے کامیاب ہونے والے تین آزاد ارکان بلاول آفریدی، شفیق آفریدی اور عباس الرحمان نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومتی اتحادی پارٹی بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

ذرائع کہتے ہیں کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہونے والے آزاد ارکان گروپ کی صورت میں پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے تھے جب کہ کابینہ میں نمائندگی کے بھی خواہشمند تھے لیکن حکومت گروپ کی شکل میں شمولیت نہیں چاہتی تھی، مذاکرات کی ناکامی پر تینوں آزاد ارکان نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ آزاد ارکان کی شمولیت سے بلوچستان عوامی پارٹی انتخابات میں حصہ لیے بغیر خیبرپختونخوا اسمبلی کا حصہ بن گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں