180

پاکپتن: ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 پاکپتن نے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے، ڈاکٹر احتشام مظہر.

پاکپتن (محمد امین سے) ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 پاکپتن نے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر احتشام مظہر نے ریسکیو 1122 کی طر ف سے ضلع پاکپتن میں لگائے گئے فلڈ ریلیف کمیپس کے دورے کے دوران کیا.

انکے ساتھ عبدالقیوم نعیمی ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرکنٹرول روم انچارج راجہ فصیح الملک و دیگر افسران بھی موجو د تھے انہوں نے کہا کہ ضلع پاکپتن میں ریسکیو سٹاف ہر لحاظ سے مکمل تیار ہیں اس سلسلہ میں ریسکیو1122 نے 9 مختلف مقامات جن میں گورنمنٹ ہائی سکول پیر عنی، گورنمنٹ ایلمینٹری سکول ملک بہاول، گورنمنٹ ہائی سکول فیروز پور چشتیاں، گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ بخشا، گورنمنٹ ہائی سکول ہوتہ، گورنمنٹ ہائی سکول نورا رتھ، گورنمنٹ ہائی سکول ٹبی لال بیگ، بیسک ہیلتھ یونٹ اراضی دلاور شامل ہیں ان مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں.

کیمپس پر تمام ضروری سامان خیمے کشتیاں لائف جیکٹس لائف بوائز، میٹس، فرسٹ ایڈ کا مکمل سامان موجود ہ ہے ہر کیمپ پر تربیت یافتہ ریسکیورز موجود ہیں جو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچانے بوقت ضرورت فرسٹ ایڈ دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں. انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ الرٹ رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کال پر فوری رسپانس کریں اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں