216

ساہیوال؛ آلودگی سے پاک گرین پاکستان ہر محب وطن پاکستانی کا خواب ہے، چوہدری محمد علی شکور، چیئرمین پی ایچ اے.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) چیئرمین پی ایچ اے چوہدری محمد علی شکور نے کہا ہے کہ آلودگی سے پاک گرین پاکستان ہر محب وطن پاکستانی کا خواب ہے جس کی تعبیر کے لئے قوم کا ہر فرد اپنے حصے کا درخت لگا کر قومی فرض پورا کرے. انہوں نے یہ بات ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک کے دفتر کے احاطہ میں پودا لگا کر محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام”پلانٹ فار پاکستان”مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر غلام مصطفٰے,ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ثمرین کوثر, ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر شفاقت علی کے علاوہ محکمہ کے دیگر افسران و عملہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی.گرین پاکستان مہم کے افتتاح کے بعد عوامی شعور کو اجاگر کرنے کے لئیایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال کے دفتر سے فریدیہ پارک چوک تک واک کا بھی اہتمام کیا گیا. واک کے اختتام پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر غلام مصطفٰی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک بھی”پلانٹ فار پاکستان” مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیرہا ہے اور انشاء للہ ہمارا ہر ویٹنری ہسپتال اس ویڑن کی عملی تصویر ہوگا.

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ثمرین کوثر نے بتایا کہ اس مہم کے دوران محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے ضلع ساہیوال کے ہسپتالوں میں تقریباً 1100 پودے لگائے جائیں گے.انکا مزیدکہنا تھا کہ اگر ہم سب اپنے اپنے حصے کا پودا لگائیں تو پاکستان کو آلودگی سے پاک کر کے بہاروں کا مسکن بناسکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں