282

لاہور: راہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور (اسد الیاس سے) راہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں اپنے والد نواز شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران رمضان شوگر ملز کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

آج مریم نواز کو رمضان شوگر ملز کیس میں نیب کی طرف سے طلب کیا گیا تھا لیکن انہوں نے آج اپنے والد سے ملاقات کی وجہ سے پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔ تاہم ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جیل منتقل نہیں گیا اور نیب آفس میں ہی رکھا گیا ہے اس مقصد کے لیے الگ کمرہ کو سب جیل قرار دے کر رکھا جائے گا۔ ان کے لیے گھر سے آیا کھانا اور بستر کمرے میں پہنچا دیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں سخت الفاظ میں تقریر کی اور واک آوٹ کر گئے۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے موجودہ حالات میں جب اتحاد کی شدید ضرورت ہے اپوزیشن راہنما کی گرفتاری پر حیرت کااظہار کرتے ہوئے اسے کشمیر ایشو سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں