248

پاکپتن: مرکزی رہنما مریم نواز شریف پاکپتن میں بڑے اجتماع سے خطاب کریں گی، چوہدری عبدالقیوم پومی، ڈاکٹر زاہد مرتضی چشتی.

پاکپتن (ڈاکٹر محمد امین سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف پاکپتن میں بڑے اجتماع سے خطاب کریں گی پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالقیوم پومی اور سابقہ کونسلر محلہ ظفر آبا ڈاکٹر زاہد مرتضیٰ چشتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف کا بھر پور استقبال کیا جائیگا. اس سلسلہ میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ووٹو ں سے منتخب ہونیوالے وزیراعظم کو نیب گردی کا نشانہ بنایا گیا نیب کا نام تبدیل کرکے ن لیگ احتساب بیورو رکھ دیاجائے آج پھرجمہوریت کیلئے ایک سیاہ دن ہے، ووٹوں سے منتخب ہونے والے ایک اور وزیراعظم کو نیب گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالقیوم پومی نے کہا کہ عمران خان ہم سب کو جیل میں ڈال دو، لیکن ن لیگ کی آواز نہیں دبائی جاسکتی، ہم عمران خان کی دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی بیٹی دختران پاکستان مریم نواز شریف حق کا پرچم لے کر پاکستان بھر میں جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف کا بھر پور استقبال کیا جائیگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں