168

کوئٹہ: گذشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج

کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) گذشتہ روز باچاخان چوک میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے باچاخان چوک میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ اوسٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے باچاخان چوک کے قریب دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید اور 31 زخمی ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں