222

ساہیوال: پاکستان کا ہرشہری اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے. ندیم الرحمن، کمشنر

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں تن من دھن کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے حق کود ارادیت کے حصول میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔عالمی برادری نہتے اور مظلوم کشمیری عوام پر جاری بھارتی فوج کے ظلم وستم کا نوٹس لے اور ان سے 70 سال پہلے کیا گیا آزادی دلانے کا وعدہ پورا کیا جائے۔انہوں نے یہ بات جوگی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک بڑی ریلی کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

ریلی میں آر پی او ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی سی محمد زمان وٹو،ڈی پی او محمد علی ضیاء،ایڈیشنل کمشنر ایس ڈی خالد،اے ایس پی ڈاکٹرانعم فریال،ڈی ایس پی ٹریفک پیر ریاض احمد،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام مصفطےٰ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ثمرین کوثر،ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی،سی ای او ایجوکیشن سجاد اسلم،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سید علمدار بخاری اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ کے علاوہ یونیورسٹی آف ساہیوال کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شہیرہ امین اور ڈاکٹرمحمد نعیم، کامسیٹس ساہیوال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت،فکیلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں سرکاری ملازمین،وکلا صحافی برادری،اساتذہ،طلبا ء و طالبات،سول سوسائٹی کے اراکین،تحریک انصاف کے کارکنان اور شہریوں بھی موجود تھے۔شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور ان کی جدوجہد آزادی کے ساتھ بھرپور تعاون کے نعرے درج تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ندیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام پر ہونیوالے ظلم و ستم پر رنجیدہ ہے اور اقوام عالم سے پُرزور مطالبہ کرتا ہے کہ 80 لاکھ کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی ملک جبر سے حکومت نہیں چلا سکتا اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیری بھی غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہوں گے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسیحی برادری نے بھی بشپ آف ساہیوال ابراہم عظیم ڈینیل کی سربراہی میں بھر پور شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او ہمایوں بشیر تارڑ نے قومی یکجہتی کے بے مثال مظاہرے پر ساہیوال کے غیور عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور بہت جلد نہ صرف عالمی ضمیر بیدار ہوگا بلکہ مظلوم کشمیری عوام کو آزادی بھی نصیب ہو گی۔اس کے علاوہ ڈی پی او آفس میں ایس پی ایویسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین اور پولیس لائن میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سلیم خان رتھ نے بھی پرچم کشائی کی جبکہ ریلی میں 250 سے زائد پولیس ملازمین بھی شریک ہوئے اور ضلع کے تمام تھانوں میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ریلی کا آغاز ٹھیک12 بجے پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد آزاد کشمیر کا قومی ترانہ بجایا گیا اور 5 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ریلی کے شرکا ء نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں