170

پاکپتن: پریمیئر پبلک ہائی سکول کی طالبات نے نہم جماعت میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کر کے ضلع بھر میں میدان مار لیا.

پاکپتن (ولی محمد سے) پریمیئر پبلک ہائی سکول کی طالبات نے نہم جماعت میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کر کے ضلع بھر میں میدان مار لیا.

پرنسپل محمد نعمان تنویر نے بتایا کہ ہمارے ادارے کی طالبات اسریٰ مسعود اور عائشہ سجاد نے جماعت نہم میں 493 نمبرحاصل کر کے ضلع بھر کے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، جب کہ آئمہ مقصود اور ازما مریم نے 491 نمبر حاصل کر کے ضلع بھر کے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی طالبات میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی، انہوں نے کہا کہ پریمیئر پبلک ہائی سکول کمیرروڑ پاکپتن کا یہ منفرد اعزاز ہے کہ 50 طلباء نے 450 سے زائد نمبر حاصل کئے 22 طلباء نے 400 سے زائد نمبر اور15 طلباء نے 350 سے زائد نمبر حاصل کئے 48 بچوں نے اے پلس گریڈ 8 طلباء نے اے گریڈ 11 طلباء نے بی پلس گریڈ 8 طلبہ نے بی گریڈ حاصل کیا.

پریمیئر پبلک ہائی سکول کے پرنسپل محمد نعمان تنویر نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ سٹاف خوشگوار ماحول بچوں کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام، غیر نصابی سرگرمیاں، ٹیسٹ سسٹم والدین سے ساتھ میٹنگ ہمارے ادارے کی پہچان ہے اور کامیابی کا راز ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں