188

پاکپتن: ایکسیئن واپڈا نے سائلین کی تذلیل کرنا اپنا فرض سمجھ رکھا ہے، اعلی حکام نوٹس لیں، میاں مظہر فرید وٹو.

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے) ایکسیئن واپڈا نے سائلین کی تذلیل کرنا اپنا فرض سمجھ رکھا ہے واپڈا آفس جانے والے کسانوں اور سائلین کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما میاں اظہر فرید وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا میں ہر کسان کا اکاؤنٹ موجود ہے جس میں کسانوں کے بقایاجات درج ہوتے رہتے ہیں اور فصل کی کاٹنے کے بعد کسان ایک ساتھ ہی اپنا بقایاجات جمع کروا دیتے ہیں اور یہ سلسلہ عرصہ دراز سے چلا آرہا ہے مگر ایس ڈی او سے ترقی پاکر ایکسیئن تعینات ہونیوالا ایکسیئن واپڈا کسانوں کے بقایاجات فوری جمع کروانے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے جبکہ کسی کو کرنٹ بل نکال کر نہیں دے رہا، فصلیں تیار نہ ہونے کیوجہ سے کسان اچانک اتنا بھاری بل ادا نہیں کرسکتے مگر جب ایکسیئن کو کرنٹ بل نکال کر دینے کا کہا جاتا ہے تو انتہائی بدتمیزی سے پیش آتا ہے.

انہوں نے کہا کہ ضلع کے مختلف فیڈرز میں میں بطور ایس ڈی او ڈیوٹی کرنے والے شخص کو ایکسیئن بنا اسی ضلع میں تعینات کردیا گیا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں اعلی حکام نوٹس لیکر ایکسیئن واپڈا کا قبلہ درست کریں ورنہ اس حوالہ سے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو آگاہ کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں