223

ساہیوال: ضلعی انتظامیہ نے دریائے راوی میں متوقع سیلاب سے نمٹنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں. محمد زمان وٹو، ڈپٹی کمشنر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے دریائے راوی میں متوقع سیلاب سے نمٹنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، فی الحال دریا میں کوئی سیلابی صورتحال نہیں اور دریا اپنے معمول کے مطابق بہہ رہا ہے-

انتظامیہ نے ضلع بھر میں 11سکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کرنے کے انتظامات بھی مکمل کر لئے ہیں جبکہ ادویات، کھانے پینے کی اشیاء اور جانوروں کے چارے کا بھی مکمل بندوبست ہے- انہوں نے یہ بات دریائے راوی پر واقع موضع داد بلوچ کے دورے کے دوران مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی- انہوں نے کہا کہ دریائے راوی میں فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں اور عوام جھوٹی باتوں پر کوئی توجہ نہ دیں- بلوکی کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کا اخراج صرف 19 ہزار کیوسک ہے جو نچلے درجے کے سیلاب سے بھی کم ہے-

یہ بھی پڑھیئے: دریائے راوی میں پانی کی سطح مسلسل بلند، کئی دیہات زیرآب، زمینی کٹاؤ تیزی سے جاری، ضلعی انتظامیہ تاحال کوئی امدادی کاروائی نہ کرسکی، فوج کو طلب کئے جانے پر غور۔

ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے دریا کے کٹاؤ سے متاثرہ ہونے والے کسانوں کی ہر ممکن مدد کا بھی یقین دلایا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ ان کی بحالی کے لئے تمام ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے- انہوں نے بتایا کہ متوقع سیلاب کی صورتحال میں تحصیل ساہیوال کے 5سکولوں گورنمنٹ ہائی سکول نور شاہ، محمد پور، چک نمبر 58/GD، ہڑپہ اور گورنمنٹ ہائی سکول میرداد معافی جبکہ تحصیل چیچہ وطنی کے 6 سکولوں گورنمنٹ گرلز مڈ ل سکول چک نمبر 112/7R، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول شمس پورہ چیچہ وطنی، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول 107/7Rاور108/7R، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 119/7DRاور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول 120/7ERمیں ریلیف کیمپ قائم کئے جائیں گے جہاں متاثرین کو ہر ممکن سہولیات دستیاب ہونگی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ساہیوال: ضلعی انتظامیہ نے دریائے راوی میں متوقع سیلاب سے نمٹنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں. محمد زمان وٹو، ڈپٹی کمشنر.” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں