205

پشاور: شمالی وزیرستان میں غیر مقامی افراد کا داخلہ بند

پشاور (محمد طارق شاد، بیوروچیف کے پی کے) ضلعی انتظامیہ نے شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 کے تحت غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی۔

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

ہمارے نمائندے کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کی سفارش پر ضلع شمالی وزیرستان میں غیر مقامی افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر مقامی افراد امن و امان کیلئے خطرہ ہیں البتہ غیر مقامی سرکاری ملازمین اور مزدور پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں