186

پاکپتن: تحریک آزادی کشمیراب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، احمد کمال مان، ڈپٹی کمشنر.

پاکپتن (محمد امین سے) تحریک آزادی کشمیراب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کسی طور پر بھی نہیں دبایا و کچلا نہیں جا سکتا، کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کے باعث بھارت بوکھلاہٹ کو شکار ہو چکا ہے اور اس کو اپنا وجود بھی برقرار رکھنا مشکل نظر آرہا ہے، کشمیریوں پر ہونے والے ظلم وستم کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں، کشمیر کی آزادی کیلئے ہم سب بحثیت قوم مشترکہ طور پر کاوشیں کریں گے، جس تحریک میں شہدا کا خون شامل ہو اس کے مثبت نتائج ضرور برآمد ہوتے ہیں، بھارت کسی طور پر بھی کشمیر پر اب اپنا تسلط زیاہ دیر بر قرار نہیں رکھ سکتا، بھارت کو کشمیر پر غاصبانہ قبضہ چھوڑنا ہوگا.

ہم سب بحثیت قوم کشمیریوں کی ہر سطح پر اخلاقی سیاسی سفارتی حمایت جاری رکھیں گے اورانکی ہر ممکن طریقے سے مدد کرینگے تاکہ کشمیری جلد از جلد بھارت کے تسلط سے آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے انشااللہ وہ وقت زیادہ دور نہیں کشمیر جلد آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل ہے اس کو حل نہ کرنا عالمی طاقتوں کی خا موشی معنی خیز ہے دو بڑی ایٹمی طاقتوں کے مابین مسلہ کشمیر عالمی سطح پر کسی بھی لمحے بڑے الم ناک واقعے کو جنم دے سکتا ہے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا از حد ضروری ہے اگر اس کو حل نہ کیا گیا تواس کے پور ی دنیا پر خطر ناک نتائج بر آمد ہوں گے،عالمی طاقتیں مسلہ کشمیر پر اپنی خاموشی کو توڑیں اور اس کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے اپنا اثر رسوخ استعمال کریں،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان، ڈی پی او عبادت نثار نے یو م سیاہ کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے مشترکہ خطاب کرتے ہوئے کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ارشد وٹو، پاکستان عوامی تحریک ساہیوال ڈویژن کے رہنما حاجی محمد اسلم طاہر الیکٹرونکس والے ایجو کیشن، ہیلتھ، لائیو سٹاک، انجمن تاجران سمیت دیگر تنظیموں کے رہنماؤں اور متعلقہ اداروں کے افسران و شہریوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی.

کشمیریوں کی آزادی کیلئے بھارتی یوم جہموریہ کے دن پاکستان کی طرح ضلع پاکپتن میں یوم سیاہ کے سلسلہ میں نگینہ چوک سے ٹاون ہال تک ریلی نکالی گئی،علاوہ ازیں دیگر تنظیموں کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم کا پتلہ بھی جلایا گیا اوربھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں