213

پاکپتن: پولیس حوالدار سے 450 لیٹر شراب برآمد، حوالدار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب، ساتھی گرفتار.

پاکپتن (مقبول حسین) تھانہ فرید نگر پولیس کا چھاپہ پولیس حوالدار سے 450 لیٹر شراب برآمد پولیس حوالدار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب جبکہ ساتھی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی ہدایت پر تھانہ فرید نگر پولیس نے ایس ایچ او تھانہ فرید نگر افضل خاں جتوئی کی زیر نگرانی مخبر کی اطلاع پر پل راکھ کے قریب چھاپہ مار کر 420 لیٹر کچی شراب جبکہ ایک عدد شراب کی کین جو پیمائش کرنے پر 30 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی پولیس نے ملزم محمد سعید ولد محمد صدیق کو موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم پولیس حوالدار دلدار شاہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا واضح رہے کہ پولیس حوالدار دلدار شاہ سے پہلے بھی بھاری مقدار میں شراب برآمد کی گئی تھی مگر پیٹی بند بھائیوں کی چشم پوشی کے باعث ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں