210

پاکپتن: کشمیر کی خصوصی حیثیت کوغیر جمہوری طریقے سے ختم کیا گیا ہے. جماعت اسلامی زیر اہتمام ریلی سے مقررین کا خطاب.

پاکپتن (ڈاکٹر عبدالرووف سے) بھارتی جارحیت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی ریلی نگینہ چوک پاکپتن سے شروع ہوئی اور کالج روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پاکپتن میں اختتام پذیر ہوئی.

شرکاء ریلی نے پلے کارڈ اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور ان کے حق خودداریت کے حق میں نعرے درج تھے، شرکاء ریلی نے کشمیر ی عوام کے حق اور بھارتی حکومت مخالف شدید نعرے بازی کی ریلی سے خطاب کرتے ضلعی امیر جماعت اسلامی رانا انیس الرحمن، رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر شوکت علی بھٹی، پروفیسر رشید احمد چوہدری، ساجد لطیف مانیکا، شیخ اسماعیل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری جو مسلح جدوجہد کررہے ہیں اس کو سپورٹ کیا جائے انہوں نے کہا کہ انتہا پسندبھارتی وزیر اعظم کی طرف سے کشمیر پر تاریخی حملہ ہورہاہے، کشمیر کی خصوصی حیثیت کوغیر جمہوری طریقے سے ختم کیا گیا ہے پاکستان کشمیریوں کے حقوق کی لڑائی لڑے اور بھارت کے انتہاء پسندانہ اقدامات دنیا کے سامنے لائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں