188

لاہور: حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع

لاہور (اسد الیاس سے) احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنسز میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کردی۔ احتساب عدالت لاہور میں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت ہوئی تو نیب نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ میں مزید 15 روز کی توسیع کی درخواست کی۔

فاضل جج نے پراسکیوٹر نیب سے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کا کتنے دن کا ریمانڈ ہو چکا ہے؟۔ پراسکیوٹر نیب نے بتایا کہ ملزم حمزہ شہباز شریف کا 52 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں