203

پاکپتن: ماہ جولائی میں ریسکیو 1122 نے 149 افراد کو موقع پر طبی امداد جب کہ 1194 افراد کو ہسپتال منتقل کیا. ڈاکٹر اھتشام مظہر

پاکپتن (خرم شہزاد سے) ریسکیو 1122 نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ریسکیو1122پاکپتن کو گزشتہ ماہ 13924کالز موصول ہوئیں جن میں سے صرف 1257ایمرجنسی کالز تھیں یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرپاکپتن ڈاکٹر احتشام مظہرنے ریسکیو 1122 آفس میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی اجلاس میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرعبدالقیوم نعیمی کنٹرول روم انچارج راجہ فصیح الملک دیگر ایڈمن سٹاف موجود تھا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکو بتایاگیا کہ ریسکیو1122پاکپتن کنٹرول روم کو گزشتہ ماہ 13924کالز موصول ہوئیں جن میں سے صرف 1257ایمرجنسی کالز تھیں جس کے نتیجے میں 1377 افراد متاثر ہوئے متاثرین میں سے149افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی 1194 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا34افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ایمرجینسیز میں 328 ٹریفک حادثات 675 میڈیکل ایمرجنسیز آگ لگنے کے 13 واقعات ڈوبنے کے 5 لڑائی جھگڑے گولی لگنے کے48عمارت منہدم ہونے کے 3اقعات 155دیگر ایمرجنسیز تھیں ان تمام ایمرجنسیز میں ریسکیو 1122پاکپتن نے اپنا سٹینڈرڈ ریسپانس ٹائم07منٹ کو برقرار رکھا 522مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کے حصول کے لیے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ایک شہر سے دوسرے شہر میں منتقل کیا گیاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکوبتایا گیاکہ کمیونٹی سیفٹی پروگرام ریسکیو 1122پاکپتن کے تحت یونین کونسل میں کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹر ریسپانس کے کورسز کروائے گئے نجی وسرکاری اداروں میں تین روزہ بیسک لائف سپورٹ اینڈ فائر سیفٹی کے کورسسزکروائے گئے محکمہ صحت کے زیر انتظام بیسک ہیلتھ یونٹس میں فائر سیفٹی کے حوالے سے ون ڈے سیشنز کا انعقاد کیا گیاڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 پاکپتن ڈاکٹر احتشام مظہر نے کہاکہ حفاظتی تدابیر کواختیار کرنے کی سوچ کو فروغ دے کر لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں