174

ساہیوال: ٹریفک قوانین پر عملدرآمدیقینی بنانے کیلئے قانون شکن عناصرکیخلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ ریاض احمد.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ریاض احمد نے کہاہے کہ شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آناشعاربنائیں ٹریفک قوانین پر عملدرآمدیقینی بنانے کیلئے قانون شکن عناصرکیخلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع بھرکے سینئرٹریفک وارڈنز،ٹریفک وارڈنز اورٹریفک سٹاف کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے سیکٹر اور بیٹ انچارجز کوہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک سٹاف دوران ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال نہ کریں اور نہ ہی اکٹھے کھڑے ہوکر چالان کریں اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر اپنی حاضری کویقینی بنایاجائے غفلت ولاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ رانگ پارکنگ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتی ہے اسے ختم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں۔ہائی اسٹریٹ پر پٹرولنگ ڈیوٹی کو موثر بنایا جائے اورغیر قانونی رکشہ اسٹینڈز اور ویگن اسٹینڈز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ختم کرائیں۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہاکہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف جاری مہم میں تیزی لائی جائے اورمسلسل قانون کی خلاف ورزی پر کم عمرڈرائیورزاوران کے والدین کیخلاف مقدمات کرائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا بنیادی مقصد ڈی پی او صاحب کے ویژن کے عین مطابق شہریوں کو با عزت طریقے سے بہترین سفری سہولیات بہم پہنچانا ان کے لیے سڑکوں پر آسانیاں پیدا کرنا ہے اور ٹریفک شعور اجاگر کرتے ہوئے حادثات میں کمی لانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں