193

پاکپتن: کشمیر ہاور، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکپتن میں نگینہ چوک سے ٹاون ہال چوک تک ریلی.

پاکپتن (ولی محمد سے) پاکپتن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نگینہ چوک سے ٹاؤن حال تک نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان ڈی پی او عبادت نثار، ممبر صوبائی اسمبلی میاں فرخ ممتاز مانیکا، پاک وطن یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی چیئر مین پیر طالب حسین قمر، پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ، صدر انجمن فلاح مریضاں کے صدر ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے کی.

ریلی میں تحریک انصاف کے ایم پی اے پیر احمد شاہ کھگہ، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، ضلعی صدر تحریک انصاف ریاض ارشد خاں نیازی، ضلعی صدر خواتین ونگ رخسانہ منظور بھٹی، ضلعی راہنما تحریک انصاف اظہر فرید وٹو اور پیر سکندر نیاز چشتی سمیت تمام میڈیا سیاسی سماجی، تاجر رہنما، ریسکیو 1122، سکول و کالج کے بچوں نے شرکت کی ریلی میں کشمیر بنے گا پاکستان پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے12 بجے سے ساڑھے12 بجے تک ٹریفک روک دی گئی پاکستان کا قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ چلایا گیا. قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے لیے جان بھی حاضر ہے اور خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے قائدین کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کان کھول کر سن لے کشمیر تو ہمارا ہے ہی اب سرینگر میں بھی پاکستان کا جھنڈا لہرائیں گے اور کشمیر آزاد کرائیں گے پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں آخر میں کشمیریوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں