213

پاکپتن: عظیم روحانی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 777 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز.

پاکپتن (ولی محمد سے) سلسلہ چشتیہ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 777 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز پاکپتن میں ہو گیا۔ سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے سینکڑوں زائرین کے ہمراہ پہلے روز کی رسومات ادا کیں، فضاء حق فرید یا فرید کے نعروں سے گونج اٹھی.

دیوان مودود مسعود چشتی نے سینکڑوں زائرین کے ہمراہ پہلے روز کی رسومات ادا کیں۔ تقریبات کے آغاز پر فضاء حق فرید یا فرید کے نعروں سے گونج اٹھی۔ سجادہ نشین نے عقیدت مندوں میں سلسلہ چشتیہ کے روایتی تبرکات تقسیم کیے اور کشمیر کی آزادی اور ملک وقوم کی سلامتی کیلیے خصوصی دعا کروائی عرس مبارک کی تقریبات پندرہ روز تک جاری رہیں گی جس میں شرکت کیلیے اندرون ملک اور بیرون ممالک سے زائرین کی پاکپتن آمد کا سلسلہ جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں