207

پاکپتن: ہم تعلیمی نظام کو بلدیات کے حوالے نہیں ہونے دینگے، پنجاب ٹیچر یونین کے عہدیداران کا ریلی سے خطاب

پاکپتن (رانا صفدر سے) پنجاب ٹیچرز یونین پاکپتن کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی پریس کلب پاکپتن سے شروع ہوئی اورنگینہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں سینکڑوں عہدیداران ممبران نے شرکت کی.

مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی سے خطاب کرتے پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی نائب صدر سردار عابد محمود ڈوگر، سرپرست اعلی منظور احمد رہبر، میاں آصف افضال بھنڈارہ، ضلعی صدر سید منظرالحسنین شاہ، چیئرمین عمر حیات چوہدری، جنرل سیکرٹری رانا کاشف سہیل، رانا معاذ احمد، سردار محمد اقبال ڈوگر، چوہدری کوثر علی، ملک عتیق الرحمٰان، محمد حق نواز بھٹی، حافظ محمد انور بھٹی، سردار محمد حسین ڈوگر، افتخار علی علوی، میاں محمد انعام وٹو، محمد ظفر اقبال، سردار ثاقب سعید ڈوگر، پیر شوکت محمود چشتی، محمد اشرف مغل، میاں اسرار حسین، نعیم بودلہ، محمد سجاد حیدر نے کہا کہ ہم تعلیمی نظام کو بلدیات کے حوالے نہیں ہونے دینگے محکمہ تعلیم اور اساتذہ کے ساتھ ہر آنیوالی حکومت نے نئے تجربات کیے ملک کے تعلیمی نظام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا. اب موجودہ حکومت نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے محکمہ تعلیم کو واپس بلدیات کے حوالے کرنے کا سوچ رہی ہے جو اس ملک کی عوام اور بچوں کیلئے زہر قاتل ہے نیا بلدیاتی ایکٹ کا مقصد سکولوں کو سیاسی اکھاڑہ بنانے کے سوا کچھ نا ہے سکولوں میں جاگیر دارانہ نظام رائج کیا جا رہا ہے جو غریب طبقے کے بچوں کو انکے بنیادی حق تعلیم سے محروم کر دے گا.

70 سالوں سے محکمہ تعلیم کیساتھ مذاق کیا جا رہا ہے اسے کبھی بورڈ آف گورنر کبھی بلدیاتی نظام اور کبھی صوبوں کی تحویل میں دے کر ناکام تجربات کیے گئے اور اب ایک بار پھر وہی تعلیم کا بیڑہ غرق کیا جا رہا ہے سکولوں کی خلاف قانون پیف کو حوالگی آستین میں سانپ پالنے کے مترادف ہے، جو سرکاری نظام تعلیم کو ڈس رہا ہے اور نتائج صفر ہیں جبکہ غریب عوام کے اربوں روپے یہ مافیا ہڑپ کر رہا ہے، آج بھی ہزاروں سرکاری سکول بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اس لیے یہ پیسہ اس مگرمچھ کو پالنے کی بجائے ان سکولوں کی ضروریات پر خرچ کیا جائے تو نتائج یکسر مختلف ہونگے ہم محکمہ تعلیم کو کسی صورت بلدیات کے حوالے نہیں ہونے دینگے اور احتجاج کا دائرہ ملک گیر سطح تک بڑھائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم جناب چیئرمین PTU پنجاب سید سجاد اکبر کاظمی صدر PTU پنجاب چوہدری محمد سرفراز جنرل سیکرٹری پنجاب رانا لیاقت علی رانا محمد انواردیگر قائدین کی زیر قیادت 29 اگست لاہور پریس کلب کے سامنے ہونیوالے مظاہرہ و دھرنے میں پنجاب بھر کے اساتذہ شریک ہونگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں