209

پاکپتن: کشمیرکی آزادی کیلئے سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی ہر ممکن طریقے سے مدد کی جائے گی، قیوم قدرت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل.

پاکپتن (بیورورپورٹ) بھارت کشمیر میں زیادہ دیر تک اپناتسلط برقرار نہیں رکھ سکتا ، کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیرکی آزادی کیلئے سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی ہر ممکن طریقے سے مدد کی جائے گی.

تحریک آزادی کشمیر تحریک استحکام پاکستان کی کلید ہے، کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو کسی بھی ظلم وستم و بربریت کے زریعے نہیں دبایا جا سکتا، بھارت نے حالیہ پر تشدد کاروائیوں کے ساتھ ساتھ گز شتہ کئی روز سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، جس کے نتیجہ میں کشمیری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں اور انہیں کھانے پینے، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی قلت کا سامنا ہے، ان وجوہات کے باعث ان کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے، پاکستانی عوام اس دکھ کو نہ صرف محسوس کر رہی ہے اور کشمیری بھائیوں کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے.

ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ کشمیرکی آزادی کیلئے ہر پلیٹ فورم پر آواز بلند کرے، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیوم قدرت نے کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین، چیف آفسیر میونسپل کمیٹی نوید سیلانی، ایجو کیشن افسران، تعلیمی اداروں کے ہیڈ معلم، میڈیا کے نمائند گان اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں سمیت سول سو سائٹی کے ممبران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں