189

پاکپتن: دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کمشنر ساہیوال ندیم الرحمن کا حفاظتی اقدامات کے جائزہ کے لیے دورہ.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) کمشنر ساہیوال ڈوثیرن ندیم ا لر حمن نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے دریائے ستلج میں پانی کی متواتر صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے جب پانی کی سطح بلند ہونے لگے تو اسکی زریعے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا فوری انخلا کر وایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر قائم کیے گئے فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان ڈی پی او عبادت نثار دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے مکنہ سیلاب کے پیش نظر اور اس حوالے سے قائم کیے گئے فلڈ ریلیف کیمپ کے زریعے فراہم کی جانے والے سہولیات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، کمشنر ساہیوال ڈویژن نے دریائے ستلج کی سطح آب کی بلندی سے متعلق دریافت کیا، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ابتک دریائے ستلج میں آنیوالے سیلاب اور اس کے زریعے متاثر ہونیوالے علاقہ جات کے بارے میں مفصل رپورٹ دی، ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پولیس انتظامیہ کیساتھ مل کر اقدامات کریگی اور عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کو شش کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں