196

لاہور: ایٹمی حملے کی دھمکیاں دینے والے بھارت کے عوام پاکستانی غباروں سے خوفزدہ

لاہور (اسد الیاس سے) مقبوضہ کشمیر تنازعہ کے بعد پاکستان کو ایٹمی حملے کی دھمکیاں دینے والے بھارت کے عوام پاکستانی غباروں سے بھی خوف کھانے لگے ہیں ۔

پاکستان اوربھارت کی سرحد کے قریب فرید کوٹ کے نواحی گاؤں شمروالا میں بھارتی کسان اپنے کھیتوں میں پاکستانی جھنڈے والے غبارے دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے اور اسے بھارتی خفیہ اداروں کی نااہلی قراردیتے رہے۔

لاہورمیں مقیم ایک سکھ فیملی کے بزرگ سردارگورویندرسنگھ نے میڈیا کوبتایا کہ ان کے کچھ رشتہ دار فریدکوٹ کے سرحدی گاؤں شمروالامیں رہتے ہیں۔ گذشتہ دنوں کوان کے ایک رشتہ دار نے انہیں مقبوضہ کشمیر کے سٹیتس میں تبدیلی کے بعد پیداہونیوالی کشیدگی کے باعث حال احوال جاننے کے لیے فون کیا، گفتگوکے دوران ان کے رشتہ دار نے بتایا کہ ان کے گاؤں کے لوگ کافی خوفزدہ ہیں جس کی وجہ گاؤں کے کھیتوں سے ملنے والے جاسوس غبارے ہیں۔ گاؤں کے ایک کسان کرم جیت سنگھ کواپنے کھیتوں سے تین، چار غبارے ملے ہیں جن پر پاکستانی جھنڈا اور اردو میں تحریر درج ہے۔ پاکستانی غباروں کے بھارت پہنچنے پر گاؤں کے لوگ پریشان اور خوفزدہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں