176

پاکپتن: بھارت جرائم کے ذریعے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا، مفتی زاہد اسدی، صدر اتحاد بین المسلمین.

پاکپتن (خرم شہزاد سے) بھارت نے کشمیر کے معاملے پر تمام قراردادوں کی مخالفت کی۔ بھارت جرائم کے ذریعے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتاان خیالات کا اظہار صدر اتحاد بین المسلمین مفتی زاہد اسدی نے یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام شملہ معاہدوں کی تمام شقوں کی نفی کرتا ہے، بھارت کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتا، بھارتی اقدام کے بعد مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں لے جانے کا فیصلہ کیا، بھارت ریاستی دہشتگردی اور کشمیریوں پر ظلم بند کرے، او آئی سی، انسانی حقوق کی تنظیموں سے مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کرتے ہیں، 9 لاکھ بھارتی فوج کے باعث کشمیر ملٹری زون بن چکا، جنگ مسلط ہوئی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کشمیریوں کو کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہم کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے، بھارت نے نہرو کے وعدوں پر بھی پانی پھیر دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں