189

ساہیوال: ڈویژنل پریس کلب کے زیر انتظام یکجہتی کشمیر وپاک فوج ریلی.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ساہیوال ڈویژنل پریس کلب ساہیوال کے زیراہتمام افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی اورکشمیری مسلمانوں پر بھارتی جارحیت وغاصبانہ قبضے کیخلاف ایک عظیم الشان موٹرسائیکل وکارریلی کاانعقاد کیا گیا جو ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ نزد یادگار سے شروع ہوکربراستہ ریلوے روڈ، جوگی چوک، ہائی سٹریٹ، صدرچوک، چرچ روڈ، فائیوچوک، ضلع کچہری، ضلع کونسل، ڈی سی چوک اورفرید ٹاؤن روڈ سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنرآفس کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیرہوئی۔ ڈی سی آفس پہنچنے پر ریلی کے شرکاء کو ڈپٹی کمشنرمحمد زمان وٹونے خوش آمدید کہا۔ انہوں نے صحافیوں کی افواج پاکستان سے محبت اورکشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے جذبہ کوسراہا۔ریلی کی قیادت صدرڈویژنل پریس کلب پیرسید طمطراق محاسن شاہی، صدر راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن میاں بابرصغیر، چیئرمین ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ محمد عزیزالحق گورائیہ، چیئرمین پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن الطاف الرحمن، صدر رانا وحید اورجنرل سیکرٹری چوہدری عثمان علی ایڈووکیٹ، سرپرست اعلیٰ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن رانا جاوید نثار، چیئرمین نوید غنی چوہدری اورصدر شیخ نعیم، کنوینئر ریڈیو ایسوسی ایشن ملک دلاور سلطان ڈھکو، جنرل سیکرٹری پی ایف یوجے ڈویژن ساہیوال عمر منظور چوہدری، ممبران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال رانا عبدالحکیم خان ایڈووکیٹ اور امجد آرائیں ایڈووکیٹ اورتاجر رہنماء علی حسن نقوی کررہے تھے۔ اس موقع پر صحافی حافظ راشد حسین کمبوہ، مصطفی بھٹی، مہر حسن عبداللہ ناز، حاجی لیاقت علی، امتیاز احمدبٹ، جاوید ہنجرا، میاں شبیر احمد چٹھہ، ملک رمضان، رانابابرعلی، کاشف پاسبان، حیدر بھٹی، شکیل شاہ، محمدکاشف، احمدوٹو، سید فیضان، سیدزین شاہ، آصف وصلی، سید حارث راغب، اسلم کھوکھر، سید عثمان محاسن، عمیربھٹی، ریاض احمد پرنس کے علاوہ تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرمحمدزمان وٹو نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی استحکام پاکستان کی تحریک ہے جب کوئی قوم آزادی حاصل کرنے پر تل جائے تو دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت بھی اس کو آزادی کے حصول سے روک نہیں سکتی۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی مرضی کے مطابق ہی حل کیاجا سکتا ہے۔ دشمن سے مقابلہ کرنے کیے لیے افواجِ پاکستان ہر دَم تیار ہے اور پاک فوج کے جانباز سپاہی سرحدوں پرپہرہ دے رہے ہیں۔ شہداء ہمارے اصل ہیرو ہیں جنہوں نے ہمارے کل کی خاطر اپنا آج قربان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی افسران کو ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ وہ شہداء کے لواحقین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں، ان کے معاملات فوری وترجیحی بنیادوں پر خوش اسلوبی سے حل کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کریں۔ اس موقع پر پیرسید طمطراق محاسن شاہی نے ڈویژن کے تمام پریس کلبوں، صحافتی تنظیموں کی جانب سے افواج پاکستان وکشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے متفقہ طور پر ایک قرارداد پڑھ کر سنائی اورڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹوکو پیش کی۔ اس موقع پر افواج پاکستان زندہ باد، کشمیربنے گا پاکستان، مودی مردہ باد سمیت بھارت کےخلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں