208

پاکپتن: فضائی آلودگی کا خاتمہ اور سر سبز و شاداب پاکستان کی بنیاد رکھنے کیلئے ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، احمد کمال مان، دپٹی کمشنر

پاکپتن (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کا خاتمہ اور سر سبز و شاداب پاکستان کی بنیاد رکھنے کیلئے ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، وطن عزیز میں جو بھی خالی جگہ دیکھیں وہاں پر پودا لگائیں، کیونکہ صحت مند معاشرے کیلئے صاف ستھری اور معطر آب ہوا بہت ضروری ہے، شہری نہ صرف اپنے حصے کا پودا لگا کر شجر کاری مہم میں اپنا حصہ ڈالیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کو اس قومی مہم میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دیں تاکہ سر سبز و شاداب پاکستان کے خواب کوشرمندہ تعبیر کیا جا سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلانٹیشن فار پاکستان ڈے کے حوالے موسم برسات میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیوم قدرت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فانس ارشد وٹو، سی ای او ایجو کیشن راجہ طارق محمود، سی او ایم سی غلام مرتضی، رینج فاریسٹ آفسیر چوہدری محمد یونس، انجمن صحافیاں کے نائب صدر طارق حسین بھٹی ودیگر افسران بھی موجودتھے ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ تمام اداروں کے افسران خصوصی طور پر شجر کاری مہم میں حصہ لیں اور اپنے دفاتر میں پو دے لگائیں انہوں نے کہا کہ کامیاب آگاہی مہم کے زریعے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو درختوں کی اہمیت و افادیت سے متعلق شعور و آگاہی دیں اور سر بز و شادب پاکستان کی منزل حا صل کرنے کیلئے جد وجہد کریں، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیوم قدرت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ارشد وٹو نے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کمپلکس میں پودے بھی لگائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں