215

ساہیوال: کشمیریوں پرظلم کے خلاف سیسہ پلائی دیوارثابت ہوں گے۔ حافظ شفیق الرحمان، چیئر مین تعلیمی بورڈ.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) چیئرمین تعلیمی بورڈ حافظ شفیق اورڈائریکٹرکالجز راناعبدالشکورکی قیادت میں کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی اوربھارتی جارحیت کیخلاف واک کا انعقاد کیاگیا۔ واک میں تعلیمی بورڈ کے کنٹرولرامتحانات حافظ فدا حسین اوربورڈ سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمد افضل، صدر ڈویژنل پریس کلب پیرسید طمطراق محاسن شاہی کی ہدایت پر ایس وی پی رانا بابر کے علاوہ سٹاف، طلبہ، والدین اورسول سوسائٹی کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ واک کے دوران مقررین نے کہا کہ ہم بھارتی فوج کی طرف سے نہتے کشمیری عوام پر کلسٹربم حملے اوربین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سنگین صورتحال میں پوری قوم پاک فوج اورکشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کشمیر اور پاکستان کا اٹوٹ انگ کا رشتہ ہے کشمیریوں پرظلم کے خلاف سیسہ پلائی دیوارثابت ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں