183

ساہیوال: پاکستان کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ طلبا وطالبات میں سائنس کا شعور اجاگر کیا جائے، محمد فاروق اکمل، اے ڈی سی جی.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) پاکستان کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ طلبا وطالبات میں سائنس کا شعور اجاگر کیا جائے اور انہیں تعلیمی اداروں میں ایسا ماحول فراہم کیا جائے جس سے ان کی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار ہو اور وہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں دلچسپی لیکر ملک کی اقتصادی،صنعتی اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں -یہ بات اے ڈی سی جنرل محمد فاروق اکمل نے ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام مقامی کالجز اور یونیورسٹی کیمپسز کے طلبا و طالبات کے تیار کئے سائنسی پراجیکٹس کی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہی-

یہ دوروزہ نمائش یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد ہو رہی ہے جس میں کامسیٹ یونیورسٹی اور ایرڈ یونیورسٹی کے ساہیوال کیمپسز، قائد اعظم کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور پنجاب گروپ آف کالجز نے حصہ لیا- اس موقع پر ساہیوال آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض ہمدانی، کامسیٹ کیمپس کے ڈپٹی رجسٹرار محمد صفدر، ایرڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد عظیم اور قائد اعظم کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئر مین میاں مبشر حسن نے بھی شرکت کی- نمائش میں بی ایس اور ایم ایس پروگرام میں زیر تعلیم طلبا و طالبات نے مختلف پراجیکٹس نمائش کے لئے پیش کئے جس سے ان کی اعلی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار ہوتا ہے- تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد فاروق اکمل نے طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو سراہا اور انہیں پلیٹ فارم فراہم کرنے پر آرٹس کونسل کی کاوشوں کو سراہا- انہوں نے کہا کہ ایسی نمائشوں میں شرکت سے طلبا و طالبات میں مسابقت کی فضا پیدا ہوتی ہے اور انہیں اپنے پراجیکٹس کی نمائش کا بھی موقع ملتا ہے- جس سے انہیں سیکھنے میں مزید مدد ملتی ہے- انہوں نے یونیورسٹی اساتذہ پر زور دیا کہ وہ روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں