181

گوجرانوالہ: دس سال سے مقیم بھارتی شہری پنچم تیواری گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) دس سال سے مقیم بھارتی شہری پنچم تیواری کو گرفتار کرلیا گیا۔ حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ سے بھارتی شہری پنچم تیواری کو گرفتار کرلیا جو 10 سال سے پاکستان میں مقیم تھا۔ اس نے جعلی شناختی کارڈ بنوایا اور پاکستانی لڑکی سے شادی کرلی جس سے اس کے 3 بچے بھی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر نواز کے مطابق ملزم پنچم تیواری بھارت کے علاقے بنارس کارہائشی ہے۔ پنچم تیواری سے تحقیقات کی گئیں تو اس نے دعویٰ کیا کہ وہ مسلمان ہوچکا ہے اور بھارت واپس جانا نہیں چاہتا۔ پنچم تیواری نے ایف آئی اے کو بیان دیا ہے کہ اس نے 2009 میں دبئی میں پاکستانی شہری کامران کے ساتھ مل کر کاروبار کیا، کامران سے متاثر ہو کر ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا، مذہب کی تبدیلی کے باعث بھارت واپس جانے سے ڈرتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں