190

پاکپتن: حضور بابا فرید الدین مسعود گنج شکر تجلیات کامرکز ہیں درگاہوں پر حاضری دے کر قلبی سکون میسر ہوتا ہے، صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ.

پاکپتن (محمد امین سے) اولیائے کرام نے مقامی ثقافت کے زریعے لاکھوں کروڑوں لوگوں کو دائرہ اسلام میں داخل کیا. حضور بابا فرید الدین مسعود گنج شکر تجلیات کامرکز ہیں درگاہوں پر حاضری دے کر قلبی سکون میسر ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے سالانہ777 ویں عرس کی تقریبات کے سلسلہ میں کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا.

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان، ایڈمنسٹریٹر اوقاف رانا طارق علی، ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین، ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف زیشان احمد، ایڈمن آفسیر فرزندخان لودھی، پولیس حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان اور ایڈمنسٹریٹر اوقاف رانا طارق علی نے حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے سلسلہ میں کیے جانے والے انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، صوبائی وزیر سید سعیدالحسن شاہ نے کہا کہ عرس حضرت بابا فرید پر آنے والے تمام ادارے زائرین کو زیادہ سہولیات بہم پہنچانے کیلئے اقدامات کریں. مقامی لوگوں کو بھی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے وہ بھی اپنے روز مرہ کے معمولات زندگی کو بہتر طریقے سے انجام دیتے رہیں.

صوبائی وزیر نے دربارحضرت بابا فرید کے اطراف کنٹرول روم، ریلنگ، مسجد، احاطہ دربار، شرقی گیٹ ودیگر مقامات پر سیکورٹی امور و زائرین کی سہولت کے انتظامات کا جائزہ لیتے کہا کہ عرس حضرت بابا فرید کے ایام میں سیکورٹی کے میکانزم پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، زائرین اور مقامی شہری اپنی حفاظت کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامی افسران کے ساتھ تعاون کریں. عرس کے ایام میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے. صوبائی وزیر سید سعید الحسن شاہ نے عوام کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر بیت الخلاء کا ٹھیکہ منسوخ کردیا اور بیت الخلا ء سے فوری طور پر اجرتی بورڈ ہٹانے اور عوام کو مفت سہولت فراہم کرنے کی ہد ایات جاری کیں. انہوں نے دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک وقوم کی ترقی و سلامتی کیلئے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں