245

ہڑپہ: وزیر اعظم کے احکامات ہوا میں، زرعی اراضی پر غیر قانونی ہاوسنگ کالونیاں بنانے کا سلسلہ جاری۔

ہڑپہ (منیر احمد ساجد سے) ہڑپہ اور اس کے گردونواح میں زرعی رقبہ پر غیر قانونی ہاوسنگ کالونیاں اور بلاک بنانے کا سلسلہ جاری وزیراعظم کے احکامات ہوا میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیل کے مطابق چکنمبر 187 نائن ایل سے ملحقہ زرعی رقبہ تقریبا تین ساڑھے تین ایکڑ پر با اثر گروپ کا پلاٹ بناکر زرعی رقبہ کو بیچنے کا سلسلہ جاری عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا زرعی رقبہ جات پرکثیر تعداد میں بننے والی ہاوسنگ کالونیوں کا وزیراعظم پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے پابندی کا فیصلہ صادر فرمایا تھا جس کو نظر انداز کرتے ہوئے لینڈ مافیانے زرعی رقبہ جات پر ہاوسنگ کالونی بنا کر لوگوں کومہنگے داموں فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کا ڈپٹی کمشنر ساہیوال کو فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے تاکہ زرعی رقبہ جات کو صرف فصلوں کے لیے ہی استعمال کیا جا سکے تاکہ ہمیں آنے والے وقت میں زرعی اجناس کپاس گندم وغیرہ کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں