185

ساہیوال: میڈیکل ایند ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ساہیوال میں انعقاد.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں منعقد ہوا جس میں 4216 طلبا و طالبات نے حصہ لیا جن میں 2705 طالبات اور 1571 طلبہ شامل تھے-

ٹیسٹ کے پر امن انعقاد اور طلبا وطالبات کو بہترین ماحول فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ اور پرنسپل نے جامع انتظامات کئے تھے جن میں امتحانی کمروں میں روشنی کا بہترین انتظام، پینے کے پانی کی فراہمی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پلان اور ساتھ آنے والے والدین کے لئے انتظار گاہوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی شامل ہے- کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے بھی امتحانی سنٹر کا تفصیلی دورہ کیا اور فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا- پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق بھی ان کے ہمراہ تھے- ٹیسٹ کی براہ راست نگرانی اے ڈی سی جنرل فاروق اکمل نے کی جو تمام وقت سنٹر پر موجود رہے- طلبا و طالبات اور ان کے والدین نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امیدواروں کی کثیر تعداد کے پیش نظر ساہیوال میں طلبا و طالبات کے لئے علیحدہ علیحدہ سنٹر ز بنائے جائیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں