200

پاکپتن: دریائے ستلج نچلے درجے کے سیلاب سے 71 بستیاں زیر آب، کھڑی فصل پانی میں بہہ گئیں. ریسکیو آپریشن جاری.

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے) دریائے ستلج میں 66 ہزار کیوسک پانی کے باعث نچلے درجے کا سیلاب،71 بستیاں زیر آب آگئیں سینکڑوں ایکڑ پر کاشت فصل پانی میں بہہ کر تباہ، پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری.

تفصیلات کے مطابق بھارت کی طرف سے چھوڑا گئے پانی کے باعث دریائے ستلج میں پانی 66 ہزار کیوسک تک پہنچ گیاسیلابی پانی کے باعث سینکڑوں ایکڑ پر کاشت فصل پانی میں بہہ کر تباہ گئی ریسکیو 1122کا پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے71 بستیوں کے مکینوں کا قیمتی سامان اور مویشیوں سمیت نقل مکانی پر مجبور ہیں ڈسٹرکٹ اآفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر احتشام مظہر کے مطابق پانی میں پھنسے 70سے زائد افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے،حالیہ سیلابی صورتحال سے قبل ہی تمام تیاریاں مکمل تھیں،پاکپتن میں 9 میڈیکل کیمپ جبکہ 5 فلڈر ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں پر اہلکار ضروری سامان کے ساتھ موجود ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں