218

پاکپتن: جاندارکی بقاء درختوں کی مرہون منت ہے اور انکی اہمیت سے انکار ممکن نہیں.

پاکپتن (مقبول احمد سے) پاکستان بھر میں پودے اور درخت لگا کر ملک کو سر سبز و شاداب بنایا جائے جاندارکی بقاء درختوں کی مرہون منت ہے اور انکی اہمیت سے انکار ممکن نہیں جدید ماحولیاتی تبدیلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کثرت کے ساتھ انکی کاشت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ہمدرد انجمن سیل گاؤں کے جنرل سیکرٹری دارلکفالت یتیم خانہ کے مہتمم راؤ اسلام شریفی نے درلکفالت یتیم خانہ سیل گاؤں میں پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پردارلکفالت میں داخل طالب علموں کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ درخت ماحولیاتی تبدیلیوں کے ساتھ فضائی آلودگی میں کمی کا باعث بھی بنتے ہیں پھول دار و سایہ داردرخت ماحول کو معطر اور پھل دار پودے بہترین غذائی ضروریات کو بھی پورا کرتے ہیں انہوں نے درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام جنگلات کے فروغ اور فوائد سے طلبا ء کو آراستہ کریں انہیں پودے لگانے کی طرف مائل کریں پودے لگا نا اہم ہی نہیں بلکہ ان کی آبیاری بھی ضروری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں