168

لاہور: مقبوضہ کشمیر تنازع پر پاکستانی اقدامات کے بعد بھارت رابطوں کی بحالی کیلیے کوشاں

لاہور (اسد الیاس سے) مقبوضہ کشمیر تنازع کے بعد پاکستان کی طرف سے بھارت کے ساتھ تجارت ،بس اورٹرین سروس رابطے منقطع کرنے پر بھارت بیک فٹ پر جاتا دکھائی دے رہا ہے اور کشیدہ ماحول کے باوجود پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری کئے جارہے ہیں تاکہ باہمی رابطوں کو بحال کیا جاسکے۔

پاکستان اوربھارت کے مابین سفر کے لئے اس وقت صرف واہگہ بارڈراورلاہورسے دہلی کے لئے ہوائی راستہ کھلاہے۔ بھارتی سفارت خانے کی طرف سے پاکستانی سکھوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے انہیں زیادہ سے زیادہ ویزے دیئے جارہے ہیں۔ 2 روز قبل 45 سکھ یاتریوں کا ایک وفد واہگہ بارڈرکے راستے بھارت گیا۔ اس وفد کو 10 دن کی بجائے 25 دن کا ویزا جاری کیا گیا ہے۔ پاکستانی سکھ یاتری امرتسر میں گولڈن ٹمپل کے علاوہ بھارت کے مختلف شہروں میں موجود مذہبی مقامات پر حاضری دیں گے اور ماتھا ٹیکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں