229

پاکپتن: ملک بھر کی طرح پاکپتن میں بھی یوم پاکستان یوم یکجہتی کشمیر کے طورپر منایا گیا.

پاکپتن (ولی محمد سے) ملک بھر کی طرح پاکپتن میں بھی یوم پاکستان یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا گیا، ڈی سی کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں ضلعی افسران اراکین اسمبلی میڈیا نمائندگان نے شرکت کی پرچم کشائی کے بعد پنجاب پولیس سکول کے دستے نے سلامی پیش کی پرچم کشائی کی تقریب کے بعد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران سماجی تنظیموں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی گونمنٹ ہائی سکول میں تقریب تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان، ایس پی انویسٹی گیشن سلیم وڑائچ ایم پی اے احمد شاہ کھگہ، پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ ضلعی صدر خواتین ونگ پاکستان تحریک انصاف رخسانہ منظور بھٹی صدر پریس کلب وقار فرید جگنو فنانس سیکرٹری پریس کلب پیر طارق چشتی، سید وارث شاہ، افتخار بھٹی کیپٹل ٹی وی طاہر فرید، حیدر شاہ رضوان رضی، منیر پی ٹی وی سمیت ضلعی افسران تمام مکاتب فکر اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کا آغاز پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پڑھ کر کیا گیا اس موقع پنجاب پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی بعد ازاں یوم آزادی کے موقع پر پاکپتن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ریلی نکالی گئی گورنمنٹ ہائی سکول میں تقریب سے ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان، ایس پی انویسٹی گیشن سلیم وڑائچ، سی او ایجوکیشن راجہ طارق محمود، ی ایس اے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے خطاب کیا تقریب میں بار ایسوسی ایشن کے صدر راؤ اکرم، پی ٹی آئی کے صدر ریاض ارشد نیازی نے شرکت کی ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے صدر فوکل پرسن ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کمیٹی جمشید اقبال کمبوہ کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے محکمہ تعلیم اور پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ و ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی کی جانب سے اساتذہ انتظامیہ اور پوزیشن ہولڈر بچوں کو سرٹیفکیٹ اور ایوارڈ دیئے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں