212

ساہیوال: بہترین معاشرے اپنے مشاہیر کو یاد رکھتے ہیں۔ محمد زمان وٹو، ڈپٹی کمشنر

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ساہیوال آرٹس کونسل کے زیراہتمام شہر کے محب وطن سماجی مشاہیر’ کے نام سے خصوصی اعزازات کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو نے بطور مہمان خصوصی اور تحریک انصاف کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شکیل احمد خان نیازی نے مہمان اعزاز کے طور پر شرکت کی۔ ساہیوال کی معروف سماجی شخصیات شیخ محمد یونس، سلطان محمود چوہدری، ڈاکٹر سرفراز احمد، میاں صغیر انجم، میاں جاوید اقبال فرشتہ اور مسز فقیر محمد کی سماجی و فلاحی خدمات کے پیش نظر انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر ان مشاہیر نے اپنی زندگی میں اپنے فلاحی کاموں کو جاری رکھنے اور انہیں مزید بڑھانے کا عزم کیا۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے آرٹس کونسل کی اس روایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین معاشرے اپنے مشاہیر کو یاد رکھتے ہیں۔ اس تقریب کا یہ خوبصورت مقصد کہ مشاہیر کو ان کی زندگی میں ایوارڈ دے کر،ان کے فلاحی کام کا اعتراف کرنا،بہترین روایت ہے۔ شکیل احمد خان نیازی، ضیاالرحمان خان اور میاں محمد ساجد نے ساہیوال کے ان ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ساہیوال کا اثاثہ قرار دیا۔ساہیوال کے سنجیدہ سماجی و سیاسی حلقوں نے ساہیوال آرٹس کونسل کے اس اقدام کو بیحد سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں