189

پاکپتن: بسنت کے شوق نے 18 سالہ نوجوان کی جان لے لی۔

پاکپتن (راو قیصر سے) بسنت کے شوق نے 18 سالہ نوجوان کی جان لے لی۔

تفصیلات کیمطابق گلی نمبر 4 پیرکریاں میں 18 سالہ نوجوان حافظ قرآن نوید نے پتنگ پکڑی جو کہ دھاتی ڈور سے منسلک تھی۔ پتنگ کی ممنوعہ دھاتی ڈور 11KVتاروں کیساتھ لگنے سے نوجوان جھلس گیا جسے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ شہریوں میں اس سنگین مسٸلہ پر تشویش پاٸی جارہی ہےاس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے پتنگ بازی پر پابندی لگا رکھی ہے لیکن انتظامیہ نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کے باعث بچے کی موت واقع ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں