231

ساہیوال: میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے، راشد حمید چوہدری، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ساہیوال.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راشد حمید چوہدری نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے اورکسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر تا ہے، ہم سب کو چاہیے کہ اپنے شہر کی بہتری کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مسائل کواجاگر کریں تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے- یہ بات انہوں نے پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات میں کہی.

ملاقات میں ایسوسی ایشن کے صدر رانا وحید، چیئر مین الطارف الرحمن کے علاوہ دیگرعہدیداران اور چیمبر کے ممبران نے بھی شرکت کی- انہوں نے کہا کہ ہر اخبار کو چاہیے کہ وہ ملک اور معاشرے کو بہتر بنانے میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں- انہوں نے کہا کہ ساہیوال چیمبر علاقے کی صنعتی ترقی اور بے روز گاری کے خاتمے میں اپنا کردار کر رہا ہے اور مستقبل میں بھی جاری رکھے گا- انہوں نے مزید کہا کہ ساہیوال چیمبر ایک تنظیم بنا رہا ہے جس میں تمام شعبوں سے وابستہ لوگوں کی نمائندگی ہو گی جو شہر کی بہتری اوربنیادی مسائل حل کرے گی-

انہوں نے کہا کہ یہ شہر ہمارا ہے او رہم سب نے ملکر اس کی خوشحالی میں اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے- انہوں نے کہا کہ ساہیوال چیمبر علاقے کی صنعتی ترقی کو تیز کرنے کے لئے سمال انڈسٹری اسٹیٹ II کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس سے صنعت کاروں کا درینہ مطالبہ پورا ہو گا- انہو ں نے مزید بتایا کہ ایکسپریس وے کی تعمیر اور انڈسٹریل زون کے قیام کے لئے بھی بھر پورکوششیں جاری ہیں- پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر رانا وحید نے چیمبر کی کاوشوں کا سراہا اور پریس کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں